لاہور کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہونے کا انکشاف

لاہور کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہونے کا انکشاف

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ افراد قید ہونے کا انکشاف، ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں اس وقت 6 ہزار675 قیدی موجود ہیں، جیل میں صرف 2ہزار قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے ۔ شہرکی دونوں جیلوں میں قیدیوں کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی گئیں ۔

رپورٹ کے مطابق کیمپ جیل لاہور میں اس وقت 6 ہزار 675 قیدی ہیں اورصرف 2 ہزار قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے ، رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ یکم جنوری 2024سے 5ستمبر تک کیمپ جیل میں42 قیدیوں کی اموات ہوئیں ، جوڈیشل انکوائری کے مطابق31کی طبعی اموات ہوئیں ، ایک قیدی نے خودکشی کی، 10کی وجہ موت کا تاحال تعین نہ ہو سکا۔سینٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور میں بھی گنجائش سے زیادہ3810 افراد قید ہیں، 2ہزار3سو60 قیدی رکھنے کی گنجائش ہے ، جیل میں یکم جنوری 2024 سے 21ستمبر تک 26 قیدی جاں بحق ہوئے ، 18کی موت طبعی قراراور8 کی موت کا تاحال تعین نہ کیا جا سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں