پی ٹی آئی مطالبات بھاری بھرکم غور پر وقت لگے گا:عرفان صدیقی

پی ٹی آئی مطالبات بھاری بھرکم  غور پر وقت لگے گا:عرفان صدیقی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مذاکراتی کمیٹی کے ممبر اور ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے حکومتی کمیٹی 31 جنوری کو خود بخود تحلیل نہیں ہو جائے گی۔

 ہم دیکھیں گے مذاکرات کس مرحلے میں ہیں ہمارے لیے مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا کسی تاریخ پر ختم ہو جانے سے کہیں زیادہ اہم ہے تاہم پی ٹی آئی کمیٹی اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہے ۔ یہ بات انہوں نے ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتی ہوئے کہی۔ عرفان صدیقی نے کہا پی ٹی آئی نے 23 دسمبر کی پہلی میٹنگ میں مطالبات تحریری شکل میں لانے کا وعدہ کیا تھا لیکن تین ہفتے سے زیادہ وقت گزر جانے کے باوجود ابھی تک ان کی کوئی تحریر ہمارے سامنے نہیں آئی جب ان کے مطالبات ہمارے سامنے آئیں گے تو ہماری کمیٹی میں شامل تمام جماعتیں اپنی اپنی قیادت سے مشورہ کریں گی پھر ہم سب آپس میں مل بیٹھیں گے ۔ اپنے قانون دانوں سے مشاورت کریں گے اور پھر پی ٹی آئی کو اپنا رد عمل دیں گے ۔ ایسا نہیں ہو سکتا ہم 16 جنوری ہی کو جواب کے لیے تیار بیٹھے ہوں۔ یہ کوئی خط نہیں کہ فوراً جوابی خط لکھ دیں۔ پی ٹی آئی کے مطالبات بہت بھاری بھرکم ہیں ہم سنجیدگی سے ان پر غور کریں گے جس پر وقت لگے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں