پنجاب :مزید 3 مقامات پر سونے کے ذخائر کا دعویٰ

پنجاب :مزید 3 مقامات پر  سونے کے ذخائر کا دعویٰ

لاہور(این این آئی)پنجاب کے مزید 3مقامات میں سونے کے ذخائر کی موجودگی کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔حکومتی ذرائع کے مطابق اٹک کے بعد میانوالی، تربیلا اور ستلج کے مقام پر بھی سونے کے ذخائر ہیں۔

مزید مقامات پر سونے کی موجودگی کے بعد نیسپاک کو سروے کا ٹاسک دیدیا گیا ہے ، تینوں مقامات پر موجود سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کئی سو ارب ہوسکتی ہے ۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے محکمہ معدنیات کے حکام مزید مقامات پر سونا نکلنے سے متعلق جلد وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں