چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ آج قصور میں نئی کورٹس ،لفٹ کا افتتاح کرینگی
قصور(خبرنگار )چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم آج جمعرات کو قصور کادورہ کریں گی ۔
وہ نئی سول کورٹس اورحال ہی میں نصب ہونیوالی لفٹ کا افتتاح کرینگی۔اُنکی آمد سے ایک روز قبل ہی وکلااور سائلین کیلئے عدالتیں بند کردی گئیں۔ تمام فوجداری و سول مقدمات کی بغیر کارروائی اگلی تاریخ پیشیاں ڈال کر بلڈنگ کے باہر لسٹ لگادی گئی جس سے سائلین اور وکلا کوپریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔