کراچی :پولیس موبائل نذر آتش کیس حلیم عادل،راجا اظہر پر فرد جرم عائد

 کراچی :پولیس موبائل نذر آتش کیس  حلیم عادل،راجا اظہر پر فرد جرم عائد

کراچی (سٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت میں مبینہ ٹاؤن میں پولیس موبائل نذر آتش کرنے کے مقدمے میں حلیم عادل شیخ اور راجا اظہر پر فرد جرم عائد کردی گئی جبکہ لانڈھی میں اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں راجا اظہر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

 شاہ فیصل کالونی میں 9 مئی کے مقدمے میں عدیل خان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے ۔ سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس میں انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنان کے خلاف 9 مئی، اشتعال انگیز تقریر اور پولیس موبائل نذر آتش کرنے کے تین مقدمات کی سماعت ہوئی، لانڈھی تھانے میں درج اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں تحریک انصاف کراچی کے صدر راجا اظہر کی بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں