گیس کمپنیوں کو پیداوارکا 35فیصد تھرڈپارٹی کوفروخت کرنیکی اجازت

گیس کمپنیوں کو پیداوارکا 35فیصد  تھرڈپارٹی کوفروخت کرنیکی اجازت

اسلام آباد (نمائندہ دنیا)پٹرولیم ڈویژن نے گیس کی فروخت سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ، پیداواری کمپنیاں اپنی گیس کا 35 فیصد تیسرے فریق کو فروخت کرسکیں گی، فروخت اپنی شرائط پرکی جاسکے گی۔

پٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ روزنامہ دنیا کو دستیاب نوٹیفکیشن کے مطابق تھر ڈپارٹی کو 35 فیصد تک گیس کی فروخت کے فیصلے کی تائید ایکنک نے بھی کی ہے ۔ پہلے سال تیسرے فریق کو یومیہ 10 کروڑ مکعب فٹ تک فروخت کی جا سکے گی۔ تھرڈ پارٹی کو فروخت شدہ گیس سے متعلق ہر سال نظر ثانی ہو سکے گی، گیس کی فروخت مسابقتی عمل کے ذریعے ہوگی۔ فیصلے کا اطلاق پٹرولیم پالیسی 2012 میں ہونے والی ترمیم کی روشنی میں 29 فروری 2024 کے بعد کی دریافت گیس پر ہو گا۔اس سے پہلے گیس پیداواری کمپنیاں سوئی کمپنیوں کو ہی گیس فروخت کرتی ہیں ، ذرائع پٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ اس فیصلے سے گیس کی مارکیٹ کووسعت ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں