مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج داخل ہوگا ،بارشیں متوقع
اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج ہفتہ کو ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے ،آج سے 21جنوری کوئٹہ ، زیارت ، چمن ، قلات اور خضدار میں بارش متوقع ہے۔
راولپنڈی ، اسلام آباد، اٹک ، جہلم اور چکوال میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔مری ، گلیات ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید برفباری متوقع ہے ،خیبرپختونخوا میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ۔