المیہ ہے سیاستدان اپنے معاملات خود طے نہیں کر تے :تھنک ٹینک

 المیہ ہے سیاستدان اپنے معاملات خود طے نہیں کر تے :تھنک ٹینک

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )تجزیہ کار ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے جو مطالبات پیش کئے ہیں اگر حکومت مان لے گی تو مجھے بڑی حیرانی ہو گی، دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘تھنک ٹینک ’’میں میزبان مریم ذیشان سے گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا مجھے یہی لگتا ہے۔

حکومت نہیں مانے گی، اگر حکومت نہیں مانے گی تو مذاکرات پھر ادھر ادھر ہوجائیں گے ،اگر حکومت کچھ دے گی تو مذاکرات کامیاب ہوسکتے ہیں،ہماری سیاست کا المیہ یہ ہے کہ ہمارے سیاستدان اپنے معاملات کو خود طے نہیں کرپاتے ،یہ سب سے بڑی کمزوری ہے ،کوئی اور آکر ان کے معاملے طے کرتاہے ۔ دنیا نیوز کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پہلے کسی سے بات کرنے کو تیار نہیں تھی،اب وہ مذاکرات کررہی ہے ،لگتاہے ا ن کو کہیں نہ کہیں سگنل ملا ہے جس کی وجہ سے مذاکرات کررہی ہے ، اس گرین سگنل سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ، تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا کہ جو کچھ ہورہاہے اس میں کوئی بھی چیز پوشیدہ نہیں ہے ،پشاور میں جو آرمی چیف سے ملاقات ہوئی اس کو لے کرجشن منایا جارہا ہے ،تحریک انصاف والے اس کواپنی فتح قرار دے رہے ہیں،یہ میری سمجھ سے بالا تر ہے ، تجزیہ کار امتیاز گل نے کہاکہ جب پشاور میں میٹنگ کا اہتمام ہوا تو اس میں یہ بتایا گیا ہوگا کہ اس میں کون کون شامل ہورہا ہے ،آرمی چیف سے ملاقات علی امین، گوہر کی ہوئی ہے تو اس کو بتانے کی کیا ضرورت پیش آئی ؟،یہ نہیں بتا نا چاہئے تھا،مذاکرات ایک ڈراما ہے جو چل رہا ہے اس کے پس پردہ بہت سی چیزیں ہورہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں