مذاکرات رک جائینگے ، ٹرمپ کارڈ نہیں آئیگا :فیصل واوڈا
اسلام آباد (آئی این پی)سینیٹر فیصل واوڈا نے 190 ملین پاؤنڈز کے کیس میں عمران خان کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی دونوں کی خواہش ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں۔
فیصل واوڈا نے ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ عمران خان اس صورتحال تک پہنچے ہیں، کیونکہ 2018 سے پہلے انہوں نے ایسا کوئی عمل نہیں کیا جس سے ان کی گرفتاری ممکن ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی پیش گوئی کر چکے تھے کہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا ملے گی۔ سینیٹر واوڈا نے پیش گوئی کی کہ مذاکرات رک جائیں گے اور 20 جنوری کو ٹرمپ کارڈ نہیں آئے گا، جس سے انہیں مایوسی ہو گی۔