ممکنہ قید :بشریٰ بی بی اپنا سامان ساتھ لائیں
راولپنڈی (خبرنگار)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190ملین پائونڈز ریفرنس کے فیصلے کے موقع پر کے پی ہاؤس خالی کیا اور اڈیالہ جیل آتے وقت سارا سامان وہاں اپنے ساتھ لائیں۔
سزا ہونے کے بعد بشریٰ بی بی کی جانب سے سامان کی فہرست حکام کو دی گئی، جیل مینوئل کے مطابق انہیں دینے کیلئے کتابیں ، کپڑے ،کمبل ،ادویات اور کھانے کی اشیاء اندر منگوائی گئیں جو بیرسٹر رائے سلیمان اندر لے کر گئے ، باقی سامان بنی گالا منتقل کر دیا گیا ، بشریٰ بی بی کو سزا کے بعد بائیو میٹرک حاضری لگا کر ان کے پرانے سیل میں ہی منتقل کردیا گیا جہاں وہ پہلے نو ماہ مقید رہیں ، یہ سیل جیل کے خواتین والے حصہ میں ہی ہے ۔