ڈیجیٹل فریم ورک بیرونی سرمایہ کو راغب کریگا:وزیراعظم

ڈیجیٹل فریم ورک بیرونی سرمایہ کو راغب کریگا:وزیراعظم

اسلام آباد(نامہ نگار)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل انفرا سٹرکچر، ڈیجیٹائز یشن کو اپنانے ، نئی ڈیجیٹل سرگرمیوں اور برآمدات کی ڈیجیٹل سروسز پر مشتمل فریم ورک براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے لئے ترغیب کا باعث بن سکتے ہیں۔

 جو ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کی جانب یہ ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے ۔گزشتہ روزوزیراعظم آفس سے جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹو کا حصہ بننے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم کے تحت، ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹو کو اپنانے والا پہلا ملک ہے ،پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ اہداف کی نشاندہی کے ساتھ ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے لئے اہم کوششیں کر رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں