ا و جی ڈی سی ایل کی گاڑی کے قریب دھماکا ، 2 زخمی

ا و جی ڈی سی ایل کی گاڑی  کے قریب دھماکا ، 2 زخمی

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں او جی ڈی سی ایل کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 2افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق پیر کو قلعہ سیف اللہ کے علاقے خنسوب میں او جی ڈی سی ایل کی گاڑی پر سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد سے حملہ کیا گیا جس سے دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں