قذافی سٹیڈیم پر 8 ارب ،کراچی پر 5 ارب لگے ،کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کو بتایا گیا کہ قذافی سٹیڈیم لاہور پر 8 ارب روپے اور کراچی سٹیڈم پر 5 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں۔۔۔
چیف آپریٹنگ آفیسرنے بتایاکہ 16میں سے چار ریجنز کے صدر بورڈ میں شامل ہوتے ہیں، کرکٹرز کی پنشن بڑھا کر ایک لاکھ کر دی گئی ، پی ایس ایل اپریل میں شروع ہو گی۔کمیٹی ارکان نے لاہور اور کراچی کے کرکٹ سٹیڈیمز کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا محمود الحسن کی زیر صدارت ہوا جس میں سعدیہ عباسی نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ اٹھا یا۔ سعدیہ عباسی نے کہاکہ اعجاز چودھری کمیٹی کے ممبرہیں، چیئر مین کمیٹی نے متعلقہ حکام کو سینیٹر اعجاز چودھری کو آئندہ اجلاس میں لانے کی ہدایت کردی۔