تین سال سے خالی تمام اسامیاں ختم کر دی جائینگی،حکومت

 تین سال سے خالی تمام اسامیاں ختم کر دی جائینگی،حکومت

اسلام آباد(نامہ نگار،اپنے رپورٹر سے)قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران حکومت نے بتایا کہ گزشتہ تین سالوں سے خالی پڑی تمام اسامیاں ختم کر دی جائیں گی۔

وزارت تعلیم نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں 7 یونیورسٹیاں، 3 سرکاری اور 4 نجی کام کر رہی ہیں جن کے عنوان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہے ۔ اس وقت سندھ میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کی کوئی تجویز ایچ ای سی میں زیر غور نہیں ۔بی ای سی ایس نے ابتدائی طور پر ملک بھر میں 12304سکولز چلائے جن میں 453000 بچے تعلیم حاصل کر رہے تھے ۔ عالیہ کامران کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت خزانہ علی پرویز نے بتایا کہ ریونیو کے فقدان کے مسئلے کو حل کر نے جارہے ہیں۔بجلی کی کاسٹ کو کم کرنے کی کوشش جاری ہے ۔ سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ گیس کے نئے ذخائرکی دریافت کے لیے کام ہو رہا ہے ،گزشتہ چار سال سے سوئی گیس کے کوئی نئے کنکشن نہیں دیئے گئے ۔ گیس ذخائرمیں سالانہ 9فیصد کمی ہورہی ہے ، گیس کی طلب پورا کرنے کے لیے ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے ۔بلوچستان میں صرف39فیصد گیس بلوں کی وصولی ہوتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں