کرم:آپریشن جاری،متاثرین کیلئے عارضی کیمپ بنانیکا فیصلہ

کرم،ہنگو(مانیٹرنگ، آئی این پی)لوئر کرم کے علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری رہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف جاری کارروائیاں کے دوران کرفیو نافذ ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے دستے بھی موجود ہیں۔لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں سے اب تک 20 خاندان گھر خالی کر چکے ہیں، کچھ متاثرہ خاندان رشتے داروں کے گھر اور کچھ ہنگو منتقل ہوئے ہیں۔ دوسری طرف کرم کے علاقے بگن میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے متاثرین کے لیے ہنگو میں عارضی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہرزمان کے مطابق علاقہ محمد خواجہ عارضی کیمپ قائم کیا جائیگا ۔ ڈی سی کا بتانا ہے کہ پی ڈی ایم اے خیموں سمیت دیگر سامان کے 22 ٹرک فراہم کرے گا، علاوہ ازیں بگن کے قریب قافلے پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی نشاندہی کرلی گئی، پولیس نے 19 شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تلاش شروع کردی۔