26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں،27جنوری کو سماعت

اسلام آباد(دنیا نیوز)آئینی بینچ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں 27 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر ہو گئیں۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ سماعت کرے گا۔
آئینی ترمیم کے خلاف اٹھارہ سے زائد درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں تحریک انصاف سمیت دیگر فریقین نے 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ دفتر کی طرف سے بذریعہ ایس ایم ایس وکلا کو آگاہ کردیا گیا۔اسی طرح سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کیس 28 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کردیا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ سماعت کرے گا۔