بلوچستان 3، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ایڈیشنل ججز کاحلف

اسلام آباد،کوئٹہ(اپنے نامہ نگار سے،سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ایڈیشنل ججز جسٹس راجہ انعام امین منہاس اور جسٹس محمد اعظم خان اور بلوچستان ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز جسٹس محمد نجم الدین مینگل،جسٹس محمد ایوب ترین اورجسٹس محمد آصف ریکی نے حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تقریب کے دوران نئے ججز جسٹس راجہ انعام امین منہاس اور جسٹس محمد اعظم خان سے حلف لیا،تقریب میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز،جوڈیشل افسروں ،وکلاتنظیموں کے نمائندوں ،سینئر وکلا اور دیگر نے شرکت کی،دونوں ججز نے باقاعدہ طور پر فرائض کی ادائیگی شروع کردی اور کیسز کی سماعت بھی کی۔نئے ججز کی حلف برداری کے بعد اسلام آبادہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے نیا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کردیا۔کوئٹہ میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے ہائیکورٹ میں تقریب کے دوران 3نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔