حسن نواز،سلمان شہباز ، یوسف عباس کی ڈاکٹرراغب نعیمی ،نبیرہ عندلیب سے ملاقات ،بیٹے کی شادی پرمبارکباد

حسن نواز،سلمان شہباز ، یوسف عباس  کی ڈاکٹرراغب نعیمی ،نبیرہ عندلیب  سے ملاقات ،بیٹے کی شادی پرمبارکباد

لاہور(نمائندہ دنیا)مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز،وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز اور میاں عباس کے صاحبزادے یوسف عباس نے جامعہ نعیمیہ کادورہ کیا۔

 انہوں نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب نعیمی،سابق رکن پنجاب اسمبلی نبیرہ عندلیب نعیمی سے ملاقات کی اور انہیں بڑے بیٹے حافظ عبداللہ نعیمی کی شاد ی پر مبارکباد دی ،نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیااوروزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مبارکبادکاخصوصی پیغام بھی پہنچایا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں