محسن نقوی کی فضل الرحمن سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی سربراہ جے یو آئی کی رہائش گاہ پہنچے اور ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔