پی ٹی آئی کی درخواست پر ڈی سی لاہور کوآج کنونشن کی اجازت کا فیصلہ کرنے کاحکم

 پی ٹی آئی کی درخواست پر  ڈی سی لاہور کوآج کنونشن کی  اجازت کا فیصلہ کرنے کاحکم

لاہور(کورٹ رپورٹر، اپنے سٹی رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کو 14 اگست کوجلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر عدالت نے ڈی سی لاہور کوآج منگل کو دوپہر11بجے تک قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کاحکم دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے تحریک انصاف کے رہنما اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں پنجاب حکومت اور ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔دوران سماعت جسٹس خالد اسحاق نے استفسار کیا کہ "جلسہ کب ہے ؟" خرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ یہ جلسہ نہیں بلکہ ورکرز کنونشن ہے جو 14 اگست کو ہوگا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ ڈپٹی کمشنر کو بھیج دیتے ہیں اور انہیں ہدایت کرتے ہیں کہ وہ آج منگل کو صبح 11 بجے تک فیصلہ کر دیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں