خراب معاشی پالیسیوں سے سرمایہ کار مایوس ،مزمل اسلم
پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے کہا ہے۔
کہ وزیراعظم ملک میں ایک روپیہ کی سرمایہ کاری لانے میں ناکام رہے حالانکہ انہوں نے بیرون ملک ان گنت دورے بھی کیے ، بہتر ہوگا کہ اب کچھ عرصہ ملک میں قیام کریں اور کم از کم سرمایہ کاری کے انخلا اور عالمی کمپنیوں کے چلے جانے کے عمل کو روکنے کی کوشش کریں۔ موجودہ حالات میں خراب اور غیر یقینی معاشی پالیسیوں نے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مایوس اور ان کا اعتماد متزلزل کر دیا ہے ۔ لک کو اس وقت استحکام، شفافیت اور اعتماد بحال کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ محض اعلانات اور دوروں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی، اس کے لیے عملی اقدامات، معاشی اصلاحات اور کاروبار دوست پالیسیوں کا نفاذ ضروری ہے۔