جبر سے ہماری تحریک کا راستہ روکا نہیں جاسکتا، سلمان اکرم

جبر سے ہماری تحریک کا راستہ روکا نہیں جاسکتا، سلمان اکرم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تحریک انصا ف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ جبر کے ان ہتھکنڈوں سے ہماری تحریک کا راستہ روکا نہیں جاسکتا۔ جعلی حکمرانوں کا پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں پر تشدد، انکی بوکھلاہٹ واضح کررہی ہے ۔

مقدمات ،گرفتاریوں اور تشدد کے باوجود کارکن بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر کال پر لبیک کہیں گے ۔جناح ہاؤس میں بانی کی 73 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی غیرت ،عوام کی آواز اور مستقبل کی ضمانت ہیں ۔ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کی جاری جمہوری جدوجہد نے نااہل کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں حرام کررکھی ہیں ، اب مسلط شدہ حکمرانوں کیلئے آپشنز محدو د ہورہے ہیں۔ فارم 47 کے ذریعے اقتدار پر قابض ہونے والے ٹولے کو ملک اور قوم کی کوئی فکر نہیں اس لئے یہ حالات میں سدھار پیدا کرنے میں سنجیدہ نہیں دنیا ترقی میں کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے اور انہیں بانی اور ان کی جماعت کو دیوار سے لگانے سے فرصت نہیں۔ ساری قوم جانتی ہے کہ موجودہ جعلی حکمران زور زبردستی سے مسلط کئے گئے ہیں اس لئے یہ غیر معمولی فیصلے نہیں کرسکتے ۔ ان کی رہائی کے لئے ہمارا پرامن احتجاج جاری رہے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں