ایل ڈی آئی تنازع:سیکرٹری قانون،اٹارنی جنرل کمیٹی طلب

  ایل ڈی آئی تنازع:سیکرٹری قانون،اٹارنی جنرل کمیٹی طلب

تین کمپنیوں نے عدالتی فیصلے تک ایل ڈی آئی واجبات دینے سے انکار کیا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی ذیلی کمیٹی نے ایل ڈی آئی واجبات کے معاملے پر قانونی مشاورت کے لئے آئندہ اجلاس میں سیکرٹری قانون و انصاف اور اٹارنی جنرل کو 16اکتوبر کو طلب کر لیا ، تین کمپنیوں نے عدالت کے فیصلے تک ایل ڈی آئی واجبات دینے سے انکار کردیا، ایک کمپنی نے اصل رقم دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے ، ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر ذوالفقار علی بھٹی کی زیرصدارت ہوا، پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ اگر ایل ڈی آئی کمپنیاں قانونی لڑائی لڑنا چاہتی ہیں تو ریگولیٹر عدالت میں مقدمات لڑنے کے لیے بھی تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام ٹربیونلز کے قیام سے ان مسائل کو تیزی سے حل کرنے میں مدد مل سکتی ہیں ،آئی ٹی سیکرٹری نے کمیٹی کو بتایا کہ ایک ایل ڈی آئی کمپنی ایک ماہ کے اندر اپنی اصل رقم ادا کرنے کو تیار ہے ، جبکہ کمپنی چاہتی ہے کہ عدالت جرمانے کا فیصلہ کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں