سہیل آفریدی دہشت گردی پرنیا بیانیہ لائیں گے :سلمان اکرم

  سہیل آفریدی دہشت گردی پرنیا بیانیہ لائیں گے :سلمان اکرم

مزمل اسلم صوبائی وزیر فنانس کے طور پر کام جاری رکھیں گے :میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی (خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی نے علی امین گنڈاپور کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ان کے پرانے ساتھی ہیں، دہشتگردی کے حوالے سے ایک نئے بیانیے کی ضرورت تھی، وہ اب سہیل آفریدی لے کر آئیں گے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی قیادت کی کام پر نظر ہے ، صوبائی کابینہ پر نظر ہے ، ہم بانی کی ہدایات پر آگے بڑھتے چلے جائیں گے ، ہمارا اتحاد تحفظ آئین کیلئے ہے اس کیساتھ آگے بڑھیں گے ، محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو خان صاحب نے اپوزیشن لیڈر مقرر کیا ہے ، وہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بطور اپوزیشن لیڈر رہنمائی کریں گے ۔ مریم نواز اور علی امین گنڈاپور کی کارکردگی کا موازنہ کیا جائے تو کس کی کارکردگی بہتر ہے ؟ ،علی امین نے بہت سی اصلاحات کیں، کئی کام ایسے ہیں جو قابل ستائش ہیں، انہوں نے صوبہ کے فنانس کو سنبھالا، اس کی تعریف آئی ایم ایف نے بھی کی، بانی نے کہا مزمل اسلم وزیر فنانس کے طور پر اپنا کام جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں