سینیٹر طلحہ محمود کا پی پی سینیٹرز ، ار کان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ
شیری ر حمن ، سینیٹر وقار مہدی، شہادت اعوان، مسرور احسن، سحر کامران دیگر شریک عوامی مفادات کے تحفظ، جمہوری روایات کے استحکام کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر محمد طلحہ محمود نے اپنی رہائش گاہ اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرز اور ار کان قومی اسمبلی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا ،عشائیہ میں پارٹی قیادت ،اراکینِ پارلیمنٹ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،عشائیہ میں سینیٹر شیری ر حمن ، سینیٹر وقار مہدی، سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر سید مسرور احسن، سینیٹر ضمیر گھمرو، سینیٹر دوست علی جیسر، سینیٹر پونجو مل بھیل ،سینیٹر ندیم احمد بھٹو دیگر شریک ہوئے ، اراکین قومی اسمبلی میں سحر کامران، حسن طارق، شاہدہ ر حمانی، سید ابرار شاہ، ملک شاہ گورگیج، مرزا اختیار بیگ، نظیر احمد بگھیو اور اسد عالم نیازی نے شرکت کی، رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مفادات کے تحفظ اور جمہوری روایات کے استحکام کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔