گریڈ 21میں ترقی:نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے 5نومبر تک نامزدگی طلب
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 21میں ترقی کے لیے لازمی تربیتی نیشنل مینجمنٹ کورس کے لیے افسروں کی نامزدگی طلب کر لی۔
وفاقی سروس کیڈر گریڈ 20 کے افسروں کی نامزدگی طلب کی گئی ہے ، احکامات کے مطابق نیشنل مینجمنٹ کورس 5 جنوری تا 8 مئی 2026 نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں منعقد ہو گا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی افسروں کی نامزدگی 5 نومبر تک بھجوانے کی ہدایت دی ہے ۔