پختونخوا:یہ نہیں ہوسکتا ایسی قیادت لائی جائے جو ریاست مخالف ہو
ریاست مضبوط ، سیاسی رکاوٹوں کے باوجود دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہیگی،فوجی ترجمان
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ایسا نہیں ہوسکتا خیبر پختونخوا میں ایک ایسی قیادت لائی جائے جو ریاست کے خلاف ہو، کیونکہ اسٹیبلشمنٹ بھی ریاست کا ایک ادارہ ہے ۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا آپ کے بقول گمراہ سیاسی بیانیے والے لوگوں کو صوبے میں قیادت سونپی جا رہی ہے ، اس پر آپ کیا کہیں گے ؟۔ان کا کہنا تھا اسٹیبلشمنٹ ریاست کا ادارہ ہے کیا (خیبر پختونخوا میں)ایسی قیادت لائی جا رہی ہے جو ریاست کے خلاف ہے ؟ ایسا نہیں ہوسکتا۔ ریاست پاکستان انتہائی مضبوط ہے ،سیاسی رکاوٹوں کے باوجود دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔