شہباز شریف سے ایتھوپیا کے سفیر کی الوداعی ملاقات ، باہمی تعاون بڑھانے کا عزم
اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔
جمعہ کو وزیراعظم سے ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداﷲنے الوداعی ملاقات کی ۔وزیراعظم نے ایتھوپیا کے سفیر کو عہدے کی مدت کامیابی سے مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور باہمی تعلقات مضبوط کرنے میں کردار کو سراہا۔ ایتھوپیا کے سفیر نے حکومت پاکستان اور عوام کی طرف سے ملنے والے تعاون اور دوستانہ ماحول پر دلی طور پر اظہار تشکر کیا۔