چند منفی عناصر پورے بلوچستان کی مکمل تصویر نہیں :سرفرازبگٹی

 چند منفی عناصر پورے بلوچستان کی مکمل تصویر نہیں :سرفرازبگٹی

گرینڈ ٹورازم فیسٹیول نے بلوچستان کے خوبصورت، ثقافتی ، پرامن چہرے کو اجاگر کیا صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے سرمایہ کاروں کو سہولیات دینگے : خطاب

اسلام آباد (عرفان سعید سے )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں چند منفی عناصر پورے صوبے کی مکمل تصویر نہیں بلکہ اصل بلوچستان وہ ہے جو فطری حسن، دلکش مناظر اور بے مثال ثقافتی ورثے کا امین ہے ،صوبے میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دے کر بلوچستان کے مثبت اور پُرامن تشخص کو اجاگر کیا جائے گا ،صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سیاحت کے فروغ کے لیے نجی و سرکاری اشتراک کے تحت سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سسٹم کے تحت تمام سہولیات ایک ہی مرکز سے فراہم کی جائیں گی ،یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز بلوچستان ٹورازم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،وفاقی دارالحکومت لوک ورثہ میں 3 روزہ بلوچستان گرینڈ ٹورازم فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال ،ارکان قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی ،پھلین بلوچ، پارلیمانی سیکرٹری کلچر وثقافت نوابزادہ زرین خان مگسی، چیف سیکرٹری شکیل قادر ،سیکرٹری کلچر وثقافت سہیل الرحمان و دیگر اعلی ٰحکام نے شرکت کی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا حقیقی تشخص امن، محبت اور مہمان نوازی سے عبارت ہے مگر بدقسمتی سے صوبہ عمومی طور پر منفی خبروں تک محدود دکھایا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ آج کے فیسٹیول نے بلوچستان کے خوبصورت، ثقافتی اور پرامن چہرے کو اجاگر کیا ہے جو اصل بلوچستان کی نمائندگی کرتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں