ایک ہفتہ کے دوران اشیائے ضروریہ 0.17فیصدمہنگی،عوام متاثر

  ایک ہفتہ کے دوران اشیائے  ضروریہ 0.17فیصدمہنگی،عوام متاثر

اسلام آباد (نیوزایجنسیاں،اے پی پی)ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک ہفتے کے دوران 0.17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 ادارہ شماریات پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مرغی 8.92 فیصد، پیاز 7.47 فیصد، آٹا 5.74 فیصد، اور انڈے فی درجن 2.25 فیصد مہنگے ہوئے ۔ اسی طرح گڑ، گھی، لہسن اور جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب ٹماٹر 11.34 فیصد، کیلے 1.29 فیصد، آلو 0.93 فیصد اور دال چنا 0.35 فیصد سستی ہوئی ہے ۔ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی عوام کی قوتِ خرید کو بری طرح متاثر کر رہی ہے ، جبکہ ادارہ شماریات نے قیمتوں میں اس اضافے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے حکومت کو فوری اقدامات کی سفارش کی ہے ۔اے پی پی کے مطابق ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 4.34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔پاکستان بیورو برائے شماریات(پی بی ایس) کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ(ایس پی آئی) بارے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 9 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 332.75 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ ہفتہ 332.17 فیصد اور گزشتہ سال اسی تاریخ کو 318.91 پوائنٹس تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں