ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں31اکتوبر تک توسیع
اسلام آباد(دنیا مانیٹرنگ)ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 32اکتوبر تک توسیع کر دی۔
ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے 31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ تاریخ میں توسیع ٹیکس بار ایسوسی ایشنز، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور تاجر تنظیموں کی درخواست پر کی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ابھی تک 51 لاکھ لوگوں نے ٹیکس ریٹرنز فائل کیے ہیں،گزشتہ سال 15 اکتوبر تک 46لاکھ افراد نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے تھے ۔