بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23نومبر تک توسیع

 بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود  کی بندش میں 23نومبر تک توسیع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدودکے استعمال پرپابندی میں 23 نومبرتک توسیع کردی گئی۔

بھارتی طیاروں کے لئے فضائی حدودکے استعمال پر24 اپریل 2025 سے پابندی عائد ہے ،پابندی پاک بھارت کشیدگی کے تناظرمیں عائد کی گئی تھی۔گزشتہ روز پابندی میں توسیع کانوٹیفکیشن جاری کیا گیا،جس کے مطابق پابندی کااطلاق انڈین رجسٹرڈ،لیزطیاروں،بھارتی ایئرلائنزاورآپریٹرزپریکساں طورسے ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں