وفاقی کا بینہ کااہم اجلاس آ ج ،خوارج کی اشتعال انگیزیوں کامعاملہ زیرغورآئیگا
اسلام آباد (نامہ نگار ) وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
افغان طالبان، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی اشتعال انگیزی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ وزیراعظم اپنے مصر کے دورہ سے کابینہ ارکان کو آگاہ کریں گے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلے بھی توثیق کیلئے پیش کئے جائیں گے ۔