سپریم کورٹ بار کا الیکشن آج ،صدر کیلئے ہارون الرشید،توفیق آصف میں مقابلہ

سپریم کورٹ بار کا الیکشن آج ،صدر کیلئے  ہارون الرشید،توفیق آصف میں مقابلہ

لاہور(کورٹ رپورٹر )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا میلہ آج 16 اکتوبر کو سجے گا،صدارت کیلئے انڈیپنڈنٹ گروپ کے ہارون الرشید اور پروفیشنل گروپ کے توفیق آصف میں مقابلہ ہوگا۔

ملک بھر سے 4379 وکلا ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال  کرینگے ، ووٹرز کی بڑی تعداد 1460 کا تعلق لاہور سے ہے ، راولپنڈی 805، خیبرپختونخوا 593 ووٹرز سندھ میں 741، بلوچستان کے 322، ملتان 315 اور بہاولپور کے 145 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے ،نائب صدر (پنجاب)کیلئے حبیب قریشی، ارشد حسین اور خالد مسعود سندھو میدان میں ہیں،سیکرٹری کے لیے میاں عرفان اکرم اور ملک زاہد اسلم اعوان میں مقابلہ ہوگا،پولنگ کا عمل صبح 8:30 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں