5ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلے ،سعدفاروقی چیف انٹرنل آڈیٹر لاہور ہائیکورٹ مقرر

5ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں  کے تبادلے ،سعدفاروقی چیف انٹرنل  آڈیٹر لاہور ہائیکورٹ مقرر

لاہور(کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظور ی کے بعد5ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

 جس کے مطابق محمد بشیر کو چکوال سے خوشاب ، جہانگیر علی گوندل کو چکوا ل سے کلر سیداں،محمد ظفر کو میلسی سے وزیر آباد، عمران صفدر کو لودھراں سے کہروڑ لعل  عیسن اور عمر فاروق خان کو فیصل آباد سے جھنگ بھیج دیاگیا ہے جبکہ سعد فاروقی کو لاہور ہائیکورٹ کاچیف انٹرنل آڈیٹر مقرر کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں