پرویز الٰہی کی منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ 25اکتوبرکوسنایاجائیگا
لاہور (اے پی پی)لاہور کی سپیشل سنٹرل عدالت چودھری پرویز الٰہی کے منی لانڈرنگ مقدمے میں بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ25 اکتوبر کو سنائے گی،اس سلسلہ میں جج محمد عارف خان نیازی نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے تحریری حکم میں قرار دیا کہ پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر مکمل دلائل سن لئے ،عدالت محفوظ فیصلہ25 اکتوبر کو سنائے گی۔عدالت نے گزشتہ سماعت کے حوالے سے تحریری حکم میں پرویزالٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی نمٹائی ۔