افغان طالبان دہلی کے ایجنٹ جنگ بندی برقرار رہنے کے امکانات کم ،خواجہ آصف

افغان طالبان دہلی کے ایجنٹ  جنگ بندی برقرار رہنے کے  امکانات کم ،خواجہ آصف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیردفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والی 48 گھنٹے کی جنگ بندی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے افغان طالبان دہلی کے ایجنٹ بن چکے ہیں۔

جنگ بندی برقرار رہنے کے امکانات کم ہیں۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ  آصف نے کہا افغان طالبان بھارت کی جانب سے ‘پراکسی جنگ’ لڑ رہے اور نئی دہلی کی کٹھ پتلی بن چکے ہیں۔ افغانستان سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا رہا تو ہمیں جواب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا افغانستان ایک ٹینک دکھارہا ہے اور دعویٰ کر رہا ہے یہ پاکستان کا ہے جو ٹینک افغانستان دکھا رہا ہے ویسا ٹینک ہمارے پاس ہے ہی نہیں، نجانے کہاں کس کباڑیے سے انہوں نے ٹینک لیا اور اب جھوٹ بول رہے ہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا افغان طالبان نے جنگ کو بڑھایا تو ہم اپنی پوری طاقت سے جواب دیں گے ۔خواجہ آصف کا کہنا تھا صدر ٹرمپ اگر یہاں بھی جنگ بند کرانا چاہتے ہیں تو موسٹ ویلکم ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں