بدل دو نظام اجتماع امت مسلمہ کی ترجمانی کا پیغام بنے گا: حافظ نعیم

 بدل دو نظام اجتماع امت مسلمہ کی ترجمانی کا پیغام بنے گا: حافظ نعیم

اجتماع فرسود ہ نظام کی تبدیلی کے لیے ملک گیر پرامن مزاحمت کا آغاز ہوگا کارکن مہم میں بھرپور حصہ لیں، جماعت نے سوشل میڈیا مہم کا آغاز کر دیا

لاہور(سیاسی نمائندہ)جماعت اسلامی پاکستان نے کُل پاکستان اجتماع عام کے پیغام اور دعوت کو عام کرنے کے لیے جمعرات کو بھرپور سوشل میڈیا مہم کا آغاز کردیا۔ بدل دو نظامکے عنوان کے تحت گریٹر اقبال پارک لاہور میں مینار پاکستان کے سائے تلے تاریخی اجتماع اکیس بائیس تئیس نومبر کو ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اجتماع عام فرسودہ نظام کی تبدیلی کے لیے ملک گیر پرامن مزاحمت کا آغاز ہوگا اور قوم کے لیے امید اور امت مسلمہ کی ترجمانی کا پیغام بنے گا۔ امیر جماعت اسلامی نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ اجتماع عام کی دعوت ملک بھر کے کروڑوں افراد تک پہنچائی جائے ۔ انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ جماعت اسلامی کے پاس ملک کی سب سے بڑی، منظم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے مالا مال سوشل میڈیا ٹیم  موجود ہے جو ڈیجیٹل میدان میں قیادت کی صلاحیت رکھتی ہے ۔امیر جماعت اسلامی نے تمام طبقہ ہائے فکر کے افراد کو تین روزہ اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ہے اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ اجتماع عام تعداد کے حوالے سے ملکی تاریخ کے تمام گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔ مزید برآں سوشل میڈیا مہم کے افتتاح پر فیس بک، ایکس، انسٹا گرام اور سماجی رابطوں کی دیگر ویب سائٹس پر کارکنوں اور عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اجتماع ملی، عوامی اور قومی ایجنڈے کے ساتھ تحریک اسلامی کی اندرونی مضبوطی، نظم و ضبط اور افرادی قوت کا مظاہرہ ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں