انوار الحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد 1 ہفتے تک جمع ہونیکا امکان

انوار الحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد 1 ہفتے تک جمع ہونیکا امکان

آزاد اسمبلی کی مدت جولائی2026 تک ،ن لیگ قبل ازوقت اپریل میں الیکشن چاہتی ہے پارٹی قیادت کی مصروفیت کی وجہ سے بھی معاملہ تاخیر کا شکار ہوا ، ذرائع پیپلز پارٹی

 مظفرآباد (بیورو رپورٹ) وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع نہ ہوسکی،پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق مزید ایک ہفتہ تاخیر ہو سکتی ہے ، پارٹی قیادت کی اہم قومی ایشوز میں مصروفیت کی وجہ سے معاملہ تاخیر کا شکار ہوا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ آزاد کشمیر کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے مطالبہ سے دستبردار نہ ہونا بھی تاخیر کی وجہ بنی، موجودہ قانون سازی اسمبلی کی مدت جولائی 2026 تک ہے ۔ن لیگ کی جانب سے اپریل 2026 تک انتخابات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ پیپلز پارٹی نے تاحال وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی وطن واپسی پر ہی تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ متوقع ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں