گورنر کی تبدیلی افواہ، پارٹی جو فیصلہ کریگی قبول ہوگا ،فیصل کنڈی

گورنر کی تبدیلی افواہ، پارٹی جو فیصلہ کریگی قبول ہوگا ،فیصل کنڈی

مردان(نمائندہ دنیا)گورنر خیبر پختو نحوا فیصل کریم کنڈی نے کہا گورنر کی تبدیلی محض افواہ ہے ، پارٹی جو فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہوگا ،سابق وزیراعلیٰ گنڈاپور نے صوبے کو کھنڈر بناکر دہشت گردی ،کرپشن و لوٹ مار کے تحفے دئیے۔

این ایف سی ایوارڈ کی مد میں ہمارے پیسے بقایا ہیں ، صوبے کا حق ضرور لیا جا ئیگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان کے دورے کے موقع پر پی پی رہنما اسد علی کشمیری کے حجرے میں میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔انہو ں نے کہا مرکز اور صوبے کے درمیان ہمیشہ پل کا کردار ادا کیا ،سابق وزیراعلیٰ نے صوبے کو ترقی کے بجائے تنزلی کا تحفہ دیا ۔ وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے دوران سہیل آفریدی سے ملاقات ہو ئی تھی ، میں حکومت کے ساتھ مل کر صوبے کی ترقی کے لئے کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہو ں ،میری خواہش ہے کہ وزیراعلیٰ امن ، صوبے کی بہتری کے لئے اقدامات کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں