نیکٹاکا17تا19گریڈکے 34افسرڈیپوٹیشن پرلینے کافیصلہ
اسلام آباد (نیوز رپورٹر )نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی(این سی ٹی اے) کو بلوچستان و خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں افسروں کی کمی کا سامنا ہے۔
نیکٹا نے وفاقی و صوبائی افسروں کا ڈیپوٹیشن پر مذکورہ اسامیوں پر تقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، نیکٹا کی ملک بھر کے دفاتر میں 17 تا 19 گریڈ کی 34 اسامیاں خالی ہیں، نیکٹا کی بلوچستان میں گریڈ 19 کے لیے ڈائریکٹر کی ایک، خیبر پختونخوا کے لیے دو ،ڈائریکٹرایف آئی اے کی ایک اور ڈائریکٹرز کی تین اسامیاں خالی ہیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے لیے گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹرکی دو ،دو ،این سی سی آئی، ایف آئی اے ، سی ٹی ڈی سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر کی اسامیاں خالی ہیں، نیکٹا میں مجموعی طور پر 19 گریڈ کے ڈائریکٹر کی 8 اسامیاں ،گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی 16، گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 10 اسامیاں خالی ہیں، نیکٹا نے 17 تا 19 گریڈ کے سرکاری افسروں کاڈیپوٹیشن پر مذکورہ اسامیوں پر تقررکرنے کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔