کراچی :غیرقانونی تعمیر،ایس بی سی اے افسر سمیت 10 گرفتار

کراچی :غیرقانونی تعمیر،ایس بی سی اے افسر سمیت 10 گرفتار

صوبائی اینٹی کرپشن عدالت میں مقدمے میں ملزموں کی ضمانت مسترد

کراچی (سٹاف رپورٹر) لیاری نیا آباد میں غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے کے کیس میں صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) کے افسر سمیت 13 ملزمان کی ضمانت مسترد کردی، ضمانت مسترد ہونے پر اینٹی کرپشن حکام نے ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز شیخ سمیت 10 ملزمان کو عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے لیاری کے علاقے نیا آباد میں غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے کے الزام میں درج مقدمے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 13 ملزمان کی ضمانت مسترد کردی، تاہم تین ملزمان فیصلہ سنائے جانے کے وقت عدالت میں موجود نہیں تھے جس کے باعث انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے امتیاز شیخ، آفتاب سومرو، علی خان، شکیل میمن اور دیگر شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں