بلوچستان :مسلح افراد کا تحصیل دفتر ،ہسپتال ، تھانے پر حملہ اسلحہ لوٹ کرآگ لگادی

بلوچستان :مسلح افراد کا تحصیل  دفتر ،ہسپتال ، تھانے پر حملہ  اسلحہ لوٹ کرآگ لگادی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)بلوچستان میں مسلح افراد نے تحصیل دفتر ، ہسپتال ، تھانے پر حملہ کر کے اسلحہ لوٹ لیا اور ریکارڈ کو آگ لگادی۔

بتایا گیا کہ ضلع کچھی کے علاقے کھٹن میں مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کر کے اسلحہ گولیاں چھین لیں اور ریکارڈ نذر آتش کردیا، حملہ آور تحصیل آفس اور ہسپتال میں بھی گھس گئے اور ریکارڈ جلادیا، مسلسل فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی دونوں اطراف سے فائرنگ کی گئی تاہم مسلح افراد فرار ہو گئے جبکہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے تمام علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں