خاتون کوفوری نان ونفقہ کی ادائیگی کاحکم،شوہرکی درخواست مسترد

 خاتون کوفوری نان ونفقہ کی ادائیگی  کاحکم،شوہرکی درخواست مسترد

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ کا متاثرہ خاتون کو فوری نان نفقہ کی ادائیگی کا حکم، شوہرکی درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں2رکنی بینچ نے نان نفقہ سے متعلق آفتاب اقبال کی درخواست پرسماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ جب نکاح نامے میں ادائیگی درج ہے تو تاخیر کیوں کی جا رہی ہے ؟ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ شوہر نے تاحال طلاق نہیں دی، جس پر چیف جسٹس نے کہا یہ ایک الگ معاملہ ہے ، فی الحال نان نفقہ کی ادائیگی ضروری ہے ،کیس 2013 میں ڈگری ہوا، متاثرہ خاتون کا کچھ تو خیال کریں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ نے 20 تولہ سونا اور 2 لاکھ روپے نقد رقم کی ادائیگی کا حکم دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں