کراچی:سپریم کورٹ کے باہر نالہ متاثرین کا احتجاج ایک شخص کا اقدام خود سوزی

کراچی:سپریم کورٹ کے  باہر نالہ متاثرین کا احتجاج  ایک شخص کا اقدام خود سوزی

کراچی(این این آئی)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر گجر،محمود آباد اور اورنگی نالہ متاثرین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کے دوران متاثرہ شخص نے خود سوزی کی کوشش کی ہے تاہم شہریوں نے اس کی جان بچالی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر گجر،محمود آباد اور اورنگی نالہ متاثرین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو متاثرین کی آباد گاری کا حکم دیا تھا۔دو ماہ کرایہ دینے کے بعد حکومت نے متاثرین کو پیسے دینا بند کردیے ۔کچھ متاثرین کو گھر بنانے کے لیے رقم ، گئی مگر متبادل پلاٹس نہیں دیئے گئے ۔احتجاجی مظاہرے میں بزرگ خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔مظاہرے کے دوران ایک متاثرہ شخص نے خود سوزی کی کوشش کی اور اپنی قمیض پھاڑدی اور احتجاج کرتے ہوئے بے ہوش ہوگیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں