وفاقی سیکرٹری وزارت قانون کے چارج میں 6 ماہ کی توسیع

وفاقی سیکرٹری وزارت قانون کے چارج میں 6 ماہ کی توسیع

سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد کی مدت بھی تین ماہ بڑھادی گئی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وزیراعظم کی منظوری سے وفاقی سیکرٹری وزارت قانون و انصاف کے چارج میں 6 ماہ کی توسیع کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق سینئر ٹیکنیکل ایڈوائزر راجہ نعیم اکبر کے سیکرٹری وزارت قانون و انصاف کے چارج میں 12 نومبر سے چھ ماہ کی توسیع کی گئی،جبکہ ان لینڈ ریونیو سروس گروپ گریڈ 20 کے افسر و سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد کے چارج میں تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں