این ایچ اے کی 21گاڑیاں 2 کروڑ 56لاکھ 42ہزار روپے میں نیلام
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)نیشنل ہائی وے اتھار ٹی (این ایچ اے) کے زیرِ استعمال لاہور دفتر کی گاڑیو ں کی نیلامی ہو گئی جس میں کل 22گاڑیاں پیش کی گئیں۔۔۔
جن میں کاریں، جیپیں، سنگل،ڈبل کیبن و دیگر گاڑیاں شامل تھیں۔ان میں سے 21گاڑیاں فروخت ہو گئیں جبکہ ایک گاڑی ریزرو پرائس سے کم بولی آنے کے باعث فروخت نہ ہو سکی۔ترجمان این ایچ اے کے مطابق اس نیلامی سے دو کروڑ56 لاکھ 42 ہزار روپے کی آمدن حاصل ہوئی جو کہ ریزرور پرائس سے 77 فیصد زیادہ ہے ۔ نیلامی میں 74 بولی دہندگان نے شرکت کی۔اسلام آباد میں9 دسمبر کو گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔