172 وکلا سول جج کے عہدے کیلئے تحریری امتحان میں کامیاب

172 وکلا سول جج کے عہدے  کیلئے تحریری امتحان میں کامیاب

لاہور (کورٹ رپورٹر) پنجاب کی ماتحت عدلیہ کیلئے 172 وکلا نے سول جج کے عہدے کیلئے تحریری امتحان پاس کرلیا۔

پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں ججز کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے موثر اقدامات کیے اس حوالے سے وکلا نے سول جج کے عہدے کے لیے تحریری امتحان دیا جس کے نتائج ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کردئیے گئے، تحریری امتحان پاس کرنے  (والوں میں مردوں کے ساتھ خواتین وکلا بھی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں