شاہ محمود سے ملنے والے بھگوڑے
راولپنڈی (خبر نگار) سینئر قانون دان حامد خان نے کہا ہے جو لوگ شاہ محمود قریشی سے ملے وہ بھاگے ہوئے بھگوڑے ہیں۔جو لوگ پی ٹی آئی کو چھوڑ کر بھاگ گئے انہیں کوئی حق نہیں پی ٹی آئی کے بارے بات کریں۔
ہم نے چھبیسویں ترمیم قبول نہیں کی تو ستائیسویں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،سب کو پتہ ہے کون کروارہا ہے ،باقی تو سب کھلونے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے قریب ناکہ پر گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا جس کے پاس طاقت ہوتی ہے اسی کے بارے بات کی جاتی ہے ۔آزاد کشمیر میں جس طرح گولیاں برسائی گئیں وہ بھی زیادتی ہے ۔آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے پیچھے خدا جانے انکا کیا مقصد ہے ۔لگتا ہے دونوں جماعتوں کو بٹھا کے بتایا گیا ہے ستائیسویں ترمیم پاس کریں۔