یاسین ملک کو ہسپتال منتقل کیا جائے
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ممتاز کشمیری حریت رہنما اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ۔۔۔
یاسین ملک کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرکے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، پاکستان میں یاسین ملک کوفیئر ٹرائل کے حق کیلئے پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلایا جائے ،خطے کی سلامتی یاسین ملک کی زندگی سے جڑی ہوئی ہے ،اگر خدانخواستہ انہیں کچھ ہوا تو پاک بھارت سیز فائر ختم ہونے کا خدشہ ہے۔